شاہ عبداللہ کی زندگی کی آخری تصاویرسامنے آگئیں
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے سابق فرمانرواشاہ عبداللہ کی انتقال سے قبل کی آخری تصاویرسامنے آگئی ہیں ، العریبیہ کے مطابق شاہ عبداللہ کی یہ تصاویر گذشتہ برس دسمبر میں ان کی خریم گارڈن روانگی کی ہیں جو ان کی آخری تصاویر ثابت ہوئیں اور وہ جمعہ کو علی الصبح انتقال کرگئے ہیں اوراُن کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نئے سعودی فرمانروابن گئے ہیں ۔
عرب میڈیا نے شاہ عبداللہ مرحوم کے انتقال پر ملال کے موقع پر ان کی یہ تصاویر دوبارہ جاری کی ہیں جس میں مرحوم کی جگہ سعودی عرب کی زمام کار سنبھالنے والے نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر اہل خانہ انہیں الوداع کہ رہے ہیں۔