ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بعد بنی گالا سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں،اسماعیل راہو

      ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بعد بنی گالا سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں،اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ فردوس باجی بتائیں کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ میں دیگر ممالک کے بھی نام ہیں کیاوہ بھی جھوٹ ہے؟رپورٹ حکومت کے خلاف آئی تو خراب، حق میں ہوتی تو ناچنا شروع کردیتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ آنے کے بعد بنی گالا سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے کرپشن ختم کرنے کا بہانہ بناکر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ وفاقی حکومت میں بیٹھے چند وزرا ڈیڑھ سال میں ارب پتی بن گئے ہیں۔ وفاقی وزرا صرف اپنی جیب بھرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی آپ بھی اس موجودہ کرپٹ نظام کا حصہ ہیں,اس کا مطلب آپ بھی کرپٹ ہیں۔موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے 22 کروڑ عوام کے منہ سے نوالا بھی چھین لیا ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹرانسپرنسی کی پاکستان میں موجودہ حکومت کے دورمیں کرپشن بڑھنے کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزرا مستعفی ہوجائیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ وفاقی حکومت نے ملک کی دولت ایسے لوٹی ہے جس طرح سابق ڈکٹیٹر نے لوٹی تھی۔ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ آنے بعد موجودہ حکومت بلخصوص عمران خان کا نام گنیز بک میں ڈالنا چاہیے۔