رشید ناز کو ڈائریکٹر امین اقبال نے ”تیری راہ میں رُل گئی وے“کے اہم کردار میں کاسٹ کرلیا

رشید ناز کو ڈائریکٹر امین اقبال نے ”تیری راہ میں رُل گئی وے“کے اہم کردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار رشید ناز کو ڈائریکٹر امین اقبال نے اپنی ڈرامہ سیریل”تیری راہ میں رُل گئی وے“کے اہم کردار میں کاسٹ کرلیا ہے۔اس رول میں پرفارمنس کا بہت مارجن موجود ہے۔ رشید نازنے کہا ہے کہ امین اقبال انتہائی باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں اُن کی ڈائریکشن میں اداکاری کرکے بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔میں اس قبل اُن کے سوپ”انوکھی“میں کام کرچکا ہوں۔میں مستقبل میں بھی امین اقبال کے ڈراموں میں کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔

مزید :

کلچر -