نور مقدم قتل کیس، سینئر صحافی حامد میر نے بھی آواز بلند کر دی

نور مقدم قتل کیس، سینئر صحافی حامد میر نے بھی آواز بلند کر دی
نور مقدم قتل کیس، سینئر صحافی حامد میر نے بھی آواز بلند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں عید سے ایک دن پہلے نوجوان اور خوبرو لڑکی نور مقدم کو نہایت بے رحمی سے درندہ صفت شخص ظاہر جعفر نے مبینہ طور پر قتل کر دیا لیکن اسے اپنے جرم سے بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملا اور پولیس نے رنگے ہاتھوں آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نور مقدم کو انصاف دلانے کیلئے آواز کو حکمرانی کے تخت تک پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا اور کیس کو منظر عام پر لایا گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی غیر اخلاقی پوسٹنگ کی وجہ سے نور مقدم کے اہل خانہ کو اذیت کا سامنا ہے جن میں مقتولہ کی بچپن کی دوست عائلہ حسین بھی شامل ہیں جنہوں نے ان پوسٹس سے تنگ آکر اور خود کو مزید اذیت سے بچانے کیلئے اکاﺅنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیاہے ۔
اس معاملے پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ ”جس معاشرے میں قانون طاقتوروں کا غلام بن جائے وہاں مظلوم کو انصاف دینے کی بجائےاسے گالی دی جاتی ہے لیکن اگر سب مظلوم اکٹھے ہو جائیں تو قانون کو ظالموں کے قبضے سے نجات دلا سکتے ہیں نور مقدم کو انصاف دلانے کے لئے ہم سب کو مل کر آواز اٹھانی ہے۔“

مزید :

قومی -