ڈیرہ،دیرینہ دشمنی،فائرنگ سے بیٹا جاں بحق،ماں معجزانہ طور پر بچ گئی

ڈیرہ،دیرینہ دشمنی،فائرنگ سے بیٹا جاں بحق،ماں معجزانہ طور پر بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈسٹری پوٹہ کے قریب قتل مقاتلے کی دشمنی پر مخالفین نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے پر فائرنگ کر دی، بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ ماں معجزانہ طور پر بچ گئی، کھوئی بہارا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھوئی بہارہ میں گرہ مہر چودھوان تحصیل درابن کے رہائشی 34سالہ صابر شاہ استرانہ نے قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھائی 26سالہ حکم خان استرانہ اور میری والدہ مسماۃ مائنہ بی بی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر رشتہ دیکھنے کے سلسلے میں ڈسٹری پوٹہ کی جانب روانہ تھے کہ میری والدہ نے مجھے موبائل پر فون کیا کہ ہم پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں تمہارا بھائی حکم خان استرانہ شدید زخمی ہے، اس اطلاع پر میں اور میرے دیگر رشتہ دار موقع پر پہنچے تو میرے بھائی کی خون میں لت پت قتل شدہ نعش پڑی تھی جبکہ میری والدہ نے مجھے بتایا کہ راستے میں ہمارے دشمن عنایت اللہ ولد شربت خان، عبدالمجید ولد شیران اقوام استرانہ نے ہم پر فائرنگ کی، جس سے حکم خان استرانہ لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میں خوش قسمتی سے بچ گئی،وجہ تنازعہ ہماری آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔