آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی نے منظور کر لیا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی نے منظور کر لیا
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی نے منظور کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 24-2023 کا  وفاقی بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا، فنانس بل 2023 کی شق وار منظوری لی گئی۔

 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، ایوان نے 14 ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا، وزیر خزانہ نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم کی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ترمیم میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے لیٹر کر دی گئی۔ 

ایک اور ترمیم اپوزیشن رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کی جس کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹی 1200 سی سی گاڑی استعمال کر سکیں گے، اس ترمیم کو بھی منظؤر کر لیا گیا۔ 

ایوان نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی گئی فنانس بل کی شق تین بھی منظر کر لی جس کے تحت 3 ہزار 200 ارب کے زیر التوا 62 ہزار کیسز کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی کے فیصلے کیخلاف ایف بی آر اپیل دائر نہیں کر سکے گا تاہم متاثرہ شخص عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکے گا۔