چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق اہم خبر آ گئی

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق اہم خبر آ گئی
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق اہم خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی ) کا 2 رکنی وفد چیمپئنز  ٹرافی 2025 کے انتظامات  کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

جیونیوز کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں  سینئر منیجر ایونٹ آپریشن سارا ایڈگر  اورمنیجر ایونٹ آپریشن  عون زیدی شامل ہیں۔آئی سی سی وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہولتوں کا جائزہ لے گا، وفد کل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور بدھ کو اسلام آباد جائے گا جب کہ  آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلی کل لاہور میں وفد کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

مزید :

کھیل -