ایک مرلہ زمین کی خاطرنوجوان کو آگ لگا دی گئی
چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک مرلہ زمین کی خاطر سگے بھائی اور بھتیجوں نے نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق محلہ غفور آباد کا رہائشی محمد شفیق بری طرح جھلس جانے کی وجہ سے دم توڑ گیا، ملزموں کے خلاف مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو آگ لگا کر قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔