اقوام متحدہ کے تعاون سے آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 

اقوام متحدہ کے تعاون سے آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 
اقوام متحدہ کے تعاون سے آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنجوانی،فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے تعاون سے چک نمبر 541 گ ب دیہڑاں میں آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلانٹ کا افتتاح سابق ڈائریکٹر کالجز لاہوررانا نسیم اختر نے کیا جبکہ مہمانان خصوصی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر رانامحمد ادریس، سابق ایم این اے علی گوہر خاں بلوچ تھے۔

تقریب میں دیگر معززین زاہد انٹال چودھری ،مہر شاہد فتیانہ سینئر سول جج، رانا انور علی خاں راﺅ اورنگزیب چیئرمین، رانا محمود ابراہیم ،رانا نقاش رانا محمد نعیم،ملک عمر دراز، شان ماہوں ،پرویز خاں بلوچ ،رانا فہیم، رانا ارشاد وارثی پٹواری رائے مقبول دیہٹر ،رانا سجاد خاں کونسلر بھی موجود تھے، محمد عرفان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق  آر او واٹر پلانٹ کو لگانے میں خصوصی کاوش میں ایڈووکیٹ رانا افتخار سلیم، رانا محمد شمعون کے بیٹے شاہد ندیم رانا ( آسٹریا ) رانا شہزاد عالم (جرمنی ) رانا جاوید(جرمنی ) رانا سہیل اور رانا عبداللہ (لاہور ) اور دیگر شامل تھے۔بعدازاں شرکا کیلئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔یاد رہے کہ یہ پروجیکٹ سابق ڈائریکٹر کالجز لاہور رانا نسیم اختر کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔

سابق ایم این اے علی گوہر خاں بلوچ، ڈاکٹر رانا ادریس اور رانا نسیم اختر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔

اس موقع پر شاہد ندیم رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا یہ پراجیکٹ اہل علاقہ کے لیے بہت ضروری تھا ، اس سے قبل لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور تھے جس کے باعث لوگوں کی صحت خراب رہتی تھی ۔شاہد ندیم رانا نے اس پراجیکٹ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر رانا محمد ادریس سابق ایم این اے علی گوہر خان بلوچ کا شکریہ ادا کیا ۔آر اوواٹر فلٹریشن پلانٹ کو چلانے کیلئے پاور پلانٹ انجینئر رانا عمار نسیم نے فراہم کیا۔تاکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے چھٹکارہ پایا جا سکے اور اس کا بوجھ مقامی لوگوں پر نہ پڑے۔

رانا محمد شمعون کا افتتاح کے موقع پر یادگار فوٹو