پانامہ لیکس پر پوری قوم وزیر اعظم کا احتساب چاہتی ہے،سعدیہ سہیل

پانامہ لیکس پر پوری قوم وزیر اعظم کا احتساب چاہتی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ پانامہ لیکس پر پوری قوم وزیر اعظم کا احتساب چاہتی ہے احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دینے والی اپوزیشن کے لوگ خود بھی کرپٹ ہیں اور باری کے انتظار میں ہیں۔ تشدد اور زور زبردستی سے نقصان حکومت کا ہوگا

، ایک بیان میں انہوں نے کہاجب ادارے انصاف نہ دیں تو پر امن احتجاج ہمارا حق بنتا ہے۔ ہمیں احتجاج کے آئینی اور قانونی حق سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نواز شریف پانامہ لیکس سامنے آنے پر حساب دیں یا پھر استعفیٰ دیں۔ 2 نومبرکو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا جسے حکومت روک نہیں سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے کرپشن اور لوٹ مارکی دولت کو بچانے کیلئے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے ۔