ملکی تاریخی میں پہلی بار 200ارب  مالیتی انرجی سکواک بانڈز جاری 

  ملکی تاریخی میں پہلی بار 200ارب  مالیتی انرجی سکواک بانڈز جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ملکی تاریخی میں پہلی بارسٹاک مارکیٹ میں 200ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز جاری کردیے گئے،سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے مطابق انرجی سکوک 10سال کی مدت کےلئے اجارہ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 200ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا دراصل شریعہ کمپلائنٹ فنانشنل انسٹرومنٹ ہے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے 200ارب کا سکوک ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا ہے، پیشکش میں مالیاتی ادارے، ملکی و غیرملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کریں گے۔سکوک کے اجرا کا مقصد شعبہ توانائی کوسرمائے کی فراہمی ہے۔واضح رہے پاکستان کاروبار کرنے کےلئے آ سا نیاں فراہم کرنےوالے 10ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری آسا نیو ں کےلئے اقدامات کو سراہا۔یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020بھی جاری کی گئی ہے ،جس میں پاکستان کی رینکنگ میں 28درجے بہتر ہوئی اور پاکستان کی رینکنگ 108ہوگئی ہے۔انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا سکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دیوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنکشن اور تعمیرات اجازت نامے کے حصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔200ارب روپے کی اس پیشکش میں مالیاتی اد ا ر ے، ملکی و غیر ملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
سکوک بانڈز

مزید :

صفحہ اول -