صدر زرداری کا ذوالفقار مرزا کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ، ذرائع

صدر زرداری کا ذوالفقار مرزا کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ، ذرائع
 صدر زرداری کا ذوالفقار مرزا کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ، ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی اے) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی سینیٹ کی نشست سے ممکنہ نااہلی کے بعد سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو سینیٹر بنوا کر وفاقی وزیر داخلہ بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو الٹی میٹم دیدیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ دنوں کراچی میں سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے انکی رہائشگاہ مرزا ہاﺅس میں ملاات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی ذوالفقار مرزا سے ملاقات بھی ہوئی جس میں صوبائی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور اس موقع پر ذوالفقار مرزا کو انکی آئندہ ذمہ داریوں سے متعلق بتایا گیا تھا ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا کی وفاقی وزیر داخلہ بننے کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ایم کیو ایم نے اپنے انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -