منشیات کے دو مجرمان کی سزا کیخلاف اپیل مسترد،سزا برقرار
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے دو مجرمان کی سزا کیخلاف اپیل کو مسترد کر دیا اور سزا برقرار رکھی.دو رکنی بنچ نے قرار دیا منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مجرم کی اپیل پر حکم جاری کیا اور دونوں ملزموں کی اپیل خارج کر دی،عدالت نے کہامنشیات فروش معاشرے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا اور اپیل مسترد کردی. ٹرائل کورٹ نے اسرار کو 15 سال قید اور جابر کو 9 سال قید کی سزا سنائی تھی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے بتایا کہ مجرمان سے سات کلو افیون او ر تین کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔
اپیل مسترد