ہائیکورٹ میں وفاق کے مقدمات کی پیروی کیلئے 3 لا افسرتعینات
لاہور (نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی پیروی کیلئے تین نئے لا افسروں کو تعینات کر دیا ہے. تینوں لاء افسروں نے لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان کو رپورٹ کردی. نئے تعینات ہونے والے لاء افسروں محمد طاہر یعقوب، محمد شجاع الحکیم ہنسوتا اور شاہد اقبال شامل ہیں. تینوں لا افسر لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی پیروی کرینگے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان نے لاء افسروں کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔