وزارت داخلہ کے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سکیورٹی دینے کے احکامات جاری
اسلام آباد (آئی این پی)وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کیلئے دیئے جائیں گے۔ وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کیساتھ چاروں صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جیز کو مراسلے جاری کر دیئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو ریٹائرڈ ججز اور انکی بیواؤں کو تاحیات سکیورٹی فراہمی کیلئے خط لکھا تھا،17 ستمبر کو دوسرے مراسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لے لی تھیں۔سپریم کورٹ کے 5ستمبر کے مراسلے پر وزارتِ داخلہ نے اسے اولین ترجیح قرار دیا اور فوری سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو وزراتِ داخلہ کو دوسرا مراسلہ لکھا، سپریم کورٹ نے دوسرے مراسلے میں ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لیں۔وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے دوسرے مراسلے پر سکیورٹی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ججز سیکورٹی