پی پی آر اے رولز ترامیم واپس لینے پر پنجاب حکومت کے مشکور،اے پی این ایس

    پی پی آر اے رولز ترامیم واپس لینے پر پنجاب حکومت کے مشکور،اے پی این ایس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اے پی این ایس کے اس مطالبے کو منظور کرتے ہوئے پی پی آر اے رولز میں کی جانے والی ترمیم واپس لے لی ہے اور سابقہ روایت کے مطابق اخبارات میں ٹینڈر نوٹسز شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد آثر قاضی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کے حل پر پنجاب کے اخبارات بالخصوص علاقائی اور چھوٹے اخبارات بھرپور مسرت اور اطمینان کا اظہار کریں گے، جو ان ترامیم کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار تھے۔ اے پی این ایس طویل عرصے سے ان ترامیم کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی تھی کیونکہ ان سے صوبے کے چھوٹے اور علاقائی اخبارات کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔اے پی این ایس کے عہدیداران نے پنجاب حکومت کے اس دیر سے کیے گئے مگر مثبت فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان قواعد کی درستی سے پنجاب کے اخبارات کو ریلیف اور سانس لینے کی گنجائش حاصل ہو گی۔

اے پی این ایس

مزید :

صفحہ آخر -