برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی

    برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCO (Third Country Operator) کا فائنل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ سے باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر فلائٹ آپریشن باضابطہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

 پی آ ئی اے

مزید :

صفحہ آخر -