پرائیویٹ حج سکیم کیلئے عازمین کی بکنگ17اکتوبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم2026ء کیلئے عازمین کی بکنگ17اکتوبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزارت نے سرکلر جاری کرتے ہوئے منتظمین2026ء اور904ء حج آرگنائزر کو ہدایت کی ہے حج2026ء کیلئے آپ17اکتوبر تک نئے عازمین کی بکنگ کر سکتے ہیں۔فنڈنگ کیلئے ایم آئی ایس سسٹم اوپن کر دیا گیا ہے حج2026ء کے لئے عمر کی کوئی شرط نہیں ہے۔12سال سے کم عمر کے بچوں کے علاوہ دنیا بھر سے مرد خواتین حج درخواست دے سکتے ہیں پاکستانی پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔
بکنگ