فی لٹرپٹرول پر 94روپے 89پیسے کے ٹیکس عائد ہیں، پیٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد (آئی این پی)ملک میں لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔ یہ بات پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستاویز میں کہی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے37 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے۔ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی ہے، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن دستاویز کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی بھی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن