سفیر فیصل نیاز ترمذی کی  ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی سے الوداعی ملاقات

سفیر فیصل نیاز ترمذی کی  ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل محمد ...
سفیر فیصل نیاز ترمذی کی  ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی سے الوداعی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)   متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے   ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی سے الوداعی ملاقات کی۔   سفیرفیصل نیاز  ترمذی نے پاکستان کے ترقیاتی اقدامات کے لیے ADFD کی طرف سے دی جانے والی مسلسل حمایت کے لیے اپنی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں فنڈ کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ السویدی نے دو طرفہ تعاون بالخصوص اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھانے میں سفیر ترمذی کی کوششوں کو سراہا۔  انہوں نے ADFD کے ان منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جو پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی میں معاون ہیں۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار اور کثیر جہتی شراکت داری کو تسلیم کیا۔