پروگریسو گروپ فارورڈ بلاک کا آزاد گروپ کےساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان

پروگریسو گروپ فارورڈ بلاک کا آزاد گروپ کےساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پروگریسو گروپ کے فارورڈ بلاک نے آزاد گروپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد گروپ اور پروگریسو گروپ کے اہم عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور میں ہونیوالے انتخابات میں آزاد گروپ اور پروگریسو گروپ کے اہم ارکان جوکہ سب سے بڑا دھڑا ہے ملکر انتخابات میں روائتی اور مورثی سیاست کا خاتمہ کردیں گے ۔ اس موقع پر آزاد گروپ کے ڈاکٹر احسن وارث راجہ حسن اختر نے نمائندگی کی جبکہ پروگریسو گروپ کے ایوب بٹ ، کامران بٹ فیصل بٹ اورچوہدری مقصود نے نمائندگی کی۔ انجمن تاجران لاہور نے بھی آزاد پروگریسو گروپ کی مکمل حمائت کا علان کرتے ہوئے شاہد بلال اور ملک رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران لاوہر کی30سے زائد اہم مارکیٹوں کے صدور نے اس نئے گروپ کی مکمل حمائت اور ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر مقررین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر قابض مافیااس بار بھی صدر کیلئے ایک ایسے شخص کو سامنے لیکر آئیں گے جوکہ سابقہ کسی صدر کا بیٹا ، بھائی یا داماد ہوگا۔ مورثی سیاست اور روائتی سیاست کے خلاف علان جہاد کردیا ہے اور اس بار آزاد پروگریسو گروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عام تاجر اور چھوٹے صنعتکار کو حقیقی نمائندگی دلوائے گا۔