شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خاں کے تبادلہ پر شہری حلقوں میں تشویش

    شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خاں کے تبادلہ پر شہری حلقوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(محمد ارشد شیخ سے)سابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کے تبادلہ پر شہری حلقوں کا دلچسپ رد عمل سامنے آیا ہے جنہوں نے ڈاکٹر وقار علی خان کی تعیناتی کے دورانیہ کو شیخوپورہ کے انتظامی امور میں بہتری کا سبب قرار دیتے ہوئے ان کے اٹھائے گئے اقدامات کو موثر و سود مند قرار دیا ہے۔شہریوں کے مطابق ڈاکٹر وقار علی خان نے اپنی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے انتظامی امور کو فعال کیا، محکموں کی کارکردگی بہتر بنائی اور کرپشن و رشوت ستانی پر قابو پانے کی خاطر مربو ط لائحہ عمل متعارف کروایا جس کے تحت شہریوں اور محکموں کے مابین پائے جانے فاصلے کم ہوئے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کی دیرینہ شکایات کا اذالہ ممکن ہوا، ڈاکٹر وقار علی خان کی تعیناتی سے قبل ضلع کی انتظامی صورت حال نہایت ابتر تھی اپنی شکایات کے اذالہ کیلئے شہریوں کو محکموں میں خوار ہونا پڑتا تھا اور کرپشن و رشوت ستانی عروج پر تھی ڈاکٹر وقار علی خان نے حالات کی ابتری کے تدارک کیلئے مربوط ہنگامی اقدامات اٹھائے اور بنیادی عوامی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی۔ محکمانہ کارکردگی میں بہتری کیلئے بھی انہوں نے جو اقدامات اٹھائے ان کے ثمرات ضلع کی عوام کو تادیر میسر رہیں گے اگرنوتعینات ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ بھی ڈاکٹر وقار علی خان کے اقدامات کو آگے بڑھائیں تو ضلع کو مثالی بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

 اور شہریوں کے باسیوں کا بھی معیار زندگی تیزی سے بلند ہوگا۔

مزید :

علاقائی -