کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے: سعداللہ حقانی

کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے: سعداللہ حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی تحصیل نورنگ کے امیرمولانااسعداللہ حقانی نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی تک جماعت اسلامی کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی حکمرانوں نے کشمیربھول کرصرف اخباری بیانات تک محدودرہ کردیا‘ جماعت اسلامی آخری دم تک لڑے گی‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے 140دن سے کشمیرمیں نہ صرف کرفیوں کانفاذہے بلکہ کشمیرکوجیل میں تبدیل کیاگیاہے جس سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اوروہاں کے معصوم لوگوں کے لئے خوراک کی سخت قلت کاسامناہے جس سے ان کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہے اُنہوں نے انسانی حقوق کے دعوے دار تنظیموں کی خاموش پربھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگریہی صورت حال آج یورپ میں کسی ملک میں ہوتاتوکیایہی تنظیمیں پھربھی خاموش ہوتے اُنہوں نے حکمرانوں پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں نے پانچ ماہ سے جاری کشمیریوں پربھارتی جارحیت اوربربریت کے خلاف اقوام عام عالم میں کوئی آوازبلندنہیں کی اورکشمیریوں کوبھارتی ظلم کی رحم وکرم پرچھوڑدیاہے جوکہ انتہائی افسوسناک بات ہے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی سابق حکمرانوں کی نقش قدم پرچل کرکشمیرکی آزادی کوصرف نعروں تک محدودکیاکیوں اس کومعلوم ہے کہ اگرہم کشمیرکی آزادی کی بات کرتے ہیں توہم مغرب ناراض ہوجائیں گے اس لئے پاکستانی حکمرانوں نے کشمیربھول کرصرف اخباری بیانات تک محدودرہ گئے اُنہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ جماعت اسلامی کے ایک ادنیٰ کارکن سے لے کراعلیٰ قیادت تک کشمیرکی آزادی تک جدوجہدجاری رکھیں گے خواہ وہ اگرہماری جانیں چلی جائیں کوئی پرواہ نہیں ہے تاہم کشمیرکوہندوستان کونہیں دیں گے۔