ڈیجیٹل پاکستان قائداعظم کے اصولوں کی عملی تصویر،شزا فاطمہ خواجہ

  ڈیجیٹل پاکستان قائداعظم کے اصولوں کی عملی تصویر،شزا فاطمہ خواجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزا فاطمہ خواجہ نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شاندار اصولوں اور لازوال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان اور ڈیجیٹل نیشن قائداعظم کے اصولوں کی عملی تصویر ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے قائداعظم کے اصول اتحاد، ایمان، اور تنظیم کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان اور ڈیجیٹل نیشن، قائداعظم کے وژن کی جدید عکاسی ہیں،یہ منصوبے شفافیت، جدت، اور شمولیت کو فروغ دے کر ہر شہری کو قوم کی ترقی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کس طرح قائداعظم کے اصولوں جیسے برابری، انصاف، اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی ایک طاقتور مساوی حیثیت مہیا کرتی ہے، جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام شہری، چاہے ان کا سماجی یا اقتصادی پس منظر کچھ بھی ہو، صحت، تعلیم، اور حکمرانی جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل کریں،یہ قائداعظم کے ایک جامع اور ترقی پسند پاکستان کے وژن کے عین مطابق ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر پاکستان کی ترقی میں ایک انقلابی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل جدت کے ذریعے، پاکستان ایک خوشحال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر گامزن ہے، جہاں ہر کسی کو مساوی مواقع میسر ہوں۔ 

شزا فاطمہ 

مزید :

صفحہ آخر -