حکمران مزے لوٹ رہے ہیں اور غریب لاوارث، چوہدری سرور
ملتان، وہاڑی(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔ اس دوران وہ ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں اور بہاولپور میں رکنیت سازی مہم کے تحت ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل عہدیداران کے تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں کس قدر افسوسناک بات ہے کہ ملک میں پینشن اور ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کم ہورہی ہیں جبکہ حکمرانوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں اس وقت 76 ہزار تنخواہ لینے والے رکن(بقیہ نمبر21صفحہ7پر)
صوبائی اسمبلی کی 4 لاکھ روپے 1 لاکھ لینے والے قومی اسمبلی رکن کی تنخواہ 9 لاکھ روہے ہوچکی ہے پنجاب کی وزیراعلی نے چند سکولوں میں دودھ پلایا ایک ارب کئی کروڑ اخراجات کی خبریں ملی ہیں ملک میں غریب لٹنے پر مجبور ہیں تو نابینے سڑکوں پر ڈنڈے کھا رہے ہیں اور افسوس یہ ہے کہ حکمران مزے لوٹ رہے ہیں اب بس کر دی جائے ملک اور قوم کا استحصال بہت ہوگیا پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں ایا اور ملک کو ملک کا نعرہ دینا ضروری ہے ملک میں لادینیت کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں اور مرکزی مسلم لیگ ان مسائل کا حل ھے اور میں ملکی مفاد کی خاطر نظریہ پاکستان کی بنیاد پر پوری قوم کو مرکزی مسلم لیگ رکنیت سازی کی دعوت دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وھاڑی پریس کلب میں منعقدہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ضلعی تنظیمی اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔