پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوششیں تیز

پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوششیں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کو دوبارہ سے فروغ دینے کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں 2024 کو ہاکی کا سال قرار دینے پر چیف آف آرمی سٹاف کے شکر گزار ہیں جنرل عاصم منیر انٹر کلب چیمپئنز شپ آرمی چیف کا شاندار پروگرام ہے جس سے ملک و قوم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا وہاڑی ضلع نے ملک کو نامور کھلاڑی دیئے ہیں اور ملکی ٹیم کا موجودہ گول کیپر بھی یہیں سے ھے نوجوانوں میں صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ہاکی لیگ کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا اور مٹی میں کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی جب میدان میں جھڈے گاڑتے ہیں تو فخر ہوتا ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر انٹر کلب چیمپئنز شپ فائنل میں شرکت کے بعد(بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

 وہاڑی پریس کلب میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا ان کی آمد پر صدر ڈسٹرکٹ ہاکی فیڈریشن مقصود خان انٹرنیشنل، کاشف علی کانگریس ممبر پی ایچ ایف، عدیل مغل جنرل سیکرٹری ڈی ایچ اے، بانی ہاکی کلب خلیل احمد مغل اور رضوان دانی، طالب علی، وحید احمد سیکرٹری، سیکرٹری جم خانہ شیخ عمر احسان سیٹھی، سید رفاقت شاہ، مقداد حسین سمیت دیگر ان کا استقبال کیا۔ انٹر کلبز چیمپئنز شپ کے فائنل میچ میں ہاکی کلب آف وہاڑی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بورا سپورٹس ہاکی کلب کی ٹیم کو1 - 4 سے شکست دی مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔