اسد قیصر کے الیکشن کے بعد پارٹی چھوڑنے کی خبروں کا معاملہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی کا بیان سامنے آ گیا
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسد قیصر کے الیکشن کے بعد پارٹی چھوڑنے کی زیرگردش خبروں پر سابق سپیکر قومی اسمبلی کا بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسد قیصر کاکہناتھا کہ قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑارہوں گا،پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابات کے بعد بھی وفادار رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ 29سال سے پی ٹی آئی کیساتھ ہوں، قرآن پر حلف لینا عجیب لگتا ہے۔