ایم ایس دھونی  نے  مجھے نظرانداز کرتے ہوئے قریبی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے، منوج تیواڑی  کے سابق کپتان پر سنگین الزامات

ایم ایس دھونی  نے  مجھے نظرانداز کرتے ہوئے قریبی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم ...
ایم ایس دھونی  نے  مجھے نظرانداز کرتے ہوئے قریبی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے، منوج تیواڑی  کے سابق کپتان پر سنگین الزامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ٹیم کے سابق اسٹار اوپنر اور  2006-07 کے رانجی ٹرافی میں غیرمعمولی طور پر 99.50 کی اوسط سے رنز کے انبار لگانے والے منوج تیواڑی نے سابق کپتان ایم ایس دھونی پر انہیں نظرانداز کرتے ہوئے قریبی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق منوج تیواڑی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا تھا تاہم 2008 میں انہیں موقع ملا تاہم انہوں نے 2011 میں چنائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنائی تھی لیکن اس کے بعد انہیں ٹیم میں موقع نہیں ملا۔ایم ایس دھونی اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے دنیا کے خطرناک ترین ٹیموں میں سے ایک ہوگئی تھی اور دھونی کے حوالے سے منوج تیواڑی نے کھل کر بات کی ہے۔منوج تیواڑی نے ہندی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ دھونی اس وقت کپتان تھے اور ٹیم کپتان کی منصوبہ بندی کے مطابق رنز کر رہی تھی، ڈومیسٹک ٹیموں میں صورت حال الگ تھی لیکن قومی ٹیم کپتان پرانحصار کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کپل دیو کے دور میں دیکھیں تو وہ ٹیم چلا رہے تھے، سنیل گواسکر کے وقت بھی ان کی چلتی تھی، یہی کچھ محمد اظہرالدین کے ساتھ تھا، اس کے بعد گنگولی اور دیگر نے کیا، یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک سخت منتظم آئے اور قواعد طے نہ کردے۔

منوج تیواڑی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ وہ سخت فیصلے کر رہے ہیں، وہ کوچ سے اختلاف کرتے ہیں۔سابق اوپنر نے کہا کہ مجھے سنچری کرنے کے بعد 14 میچوں سے ڈراپ کیا گیا، اگر ایک بلے باز کو سنچری کے بعد ڈراپ کردیا جائے تو پھر میں اس کا جواب جاننا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سنچری کے بعد میری تعریف کی گئی لیکن اس کے بعد مجھے کوئی موقع نہیں دیا گیا، اس وقت مجھ سمیت نوجوان خوف محسوس کرتے تھے کیونکہ اگر کچھ پوچھا جاتا تو کون جانتا ہے کہ اس کو کس طرح لیا جاسکتا تھا اور کیریئر داؤ پر لگ جاتا ہے۔دھونی کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اس وقت ویرات کوہلی، سریش رائنا اور روہت شرما جیسے کھلاڑی تھے، اس دورے کے بعد وہ رنز نہیں بنا پا رہے تھے اور اس طرف میں سنچری بنانے اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے کے باوجود پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے 14 میچوں کے لیے ڈراپ کیا گیا اور یہ 6 ماہ کا دورانیہ تھا، اس وقت ڈراپ ہونے والے کھلاڑی زیادہ پریکٹس نہیں کرتے تھے اور میں ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن خاندان کی ذمہ داریوں کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکا تھا۔سابق اسٹار اوپنر منوج تیواڑی نے طویل عرصے تک بھارت کی ڈومیسٹک ٹیم بنگال کی قیادت کی اور اس وقت ریاستی سطح پر کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر بھی ہیں۔

مزید :

کھیل -