جنوبی کوریا کے سابق صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد
سیﺅل(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی کوریا کے سابق صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
روز نامہ امت نے خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا کے استغاثہ نے معزول صدر یون سک یول پر 3 دسمبر کو مارشل لاءکے مختصر نفاذ کے ذریعے بغاوت کی قیادت کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی۔گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔
استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یون سک یول پر بغاوت کے سرغنہ ہونے کے الزام میں حراست میں لینے کے ساتھ فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یون سک یول نے 14 دسمبر کو حزب اختلاف کی قیادت والے پارلیمان کی طرف سے مارشل لاءکے خاتمے کی ووٹنگ کے بعد تقریباً چھ گھنٹوں میں اپنا حکم واپس لے لیا تھا۔