بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیو ں سمیت چھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت 6 غیرملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کیا اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کھیلنے سے انکار کیا۔
بی پی ایل کے رواں سیزن میں واجبات کی عدم ادائیگی کا دوسری مرتبہ تنازعہ ہوا ہے۔دربار راجشاہی نے آج رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث تمام مقامی بیٹرز کے ساتھ کھیلا۔واجبات کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم شامل ہیں، اس کے علاوہ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل شامل ہیں۔