جمہوریت اور اداروں کی بقاء کیلئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دیں 

 جمہوریت اور اداروں کی بقاء کیلئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع صوابی کے صدر علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بقاء کیلئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں, شہیدِ ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی سیاست کو نیا انداز دیا,غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا,ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کی,اسلامی ملکوں کو متحد کرنے کی پہل کی,خطے میں بھارت کے خطرناک عزائم اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو نیوکلئیر پاؤر بنانے کا '' اینشیٹیؤ '' لیا، اباسین یونین آف جرنلسٹس ضلع صوابی کے پروگرام '' رابطہ '' میں اظہار خیال  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں '' غیر سنجیدہ '' و سیاسی نابالغوں کی حکومت ہے, جنہوں نے گزشتہ 11 سالوں میں  صوبہ کو معاشی طور پر تباہ کیا,ریکارڈ کرپشن کی اور سیاسی دھشتگردی کو عام کیا,پیپلزپارٹی نے پختون قوم کو پہچان اور نام دیا,آٹھارویں ترمیم کے ذریعے چھوٹے صوبوں اور خصوصاً خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کیا لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی,ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صدر آصف علی زرداری کے وژن پر عمل کرنا ھوگا, اسی '' ٹیررازم '' کی بدولت پیپلزپارٹی نے شہیدِ رانی کو کھویا اور سینکڑوں کارکنانِ نے شہادت پائی۔آج جو لوگ پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں وہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہی پارٹی درحقیقت ملک میں جمہوریت کی حقیقی داعی ھے, جن کے لیڈرز نے ملک میں سیاسی جدوجہد کی اور عملی طور ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں, انہوں نے کہا کہ سانحہ بنوں صوبائی حکمران جماعت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے,اداروں کے درمیان ٹکراؤ سے ملک کمزور اور جمہوریت کو نقصان ہوگا،