سی پی او گوجرانولہ کو نوٹس جاری،آج تفصیلی رپورٹ طلب 

سی پی او گوجرانولہ کو نوٹس جاری،آج تفصیلی رپورٹ طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سول جج کامونکی کے عدالتی اہلکار مدثر محمود کی بازیابی کی درخواست پر سی پی او گوجرانولہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، سی سی پی او لاہور نے عدالت کے روبروموقف اپنایا کہ معاملہ گوجرانولہ کا ہے جو میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا بھائی مدثر محمود عدالتی اہلکار، پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتا ہے،  19 جولائی کی رات گھر پر پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ریڈ کیا، گھر دروازے اور الماریوں کو توڑا اور لیپ ٹاپ، موبائل فونز چھین لئے گئے،اہلکاروں نے گھر میں موجود مرد اور خواتین پر تشدد کیا گیا،بزرگ والدہ پستول کے بٹ مارے گئے جس وہ زخمی ہوگئیں،درخواست گزار کے بجائے مدثر محمود کو چہرے پر سیاہ کپڑا ڈال کر لے گئے،بغیر کسی مقدمہ کے درخواست گزار بھائی کو گرفتار کیا گیا ہے،استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کے بھائی مدثر محمود کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔

بازیابی درخواست