ڈی ایس پی تخت بھائی کا تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ میں سنگین مقدمات کے مدعیان کیساتھ میٹنگ منعقد

ڈی ایس پی تخت بھائی کا تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ میں سنگین مقدمات کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر )ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان کا تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ میں سنگین مقدمات کے مدعیان کیساتھ میٹنگ منعقد ہوا،جس میں متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر زمہ دار افسران بھی شریک تھے، میٹنگ میں ڈی ایس پی شکیل خان نے مدعیان کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے انکے مقدمات میں اب تک ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ان مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لانے اور ٹریس کرکے ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے ہدایات بھی جاری کیں، مدعیان نے پولیس افسران کی جانب سے انہیں مدعو کرنے اور قانونی دادرسی کی یقین دہانی پر ضلعی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔