آرمی چیف کے نام عمران خان کے پیغام پر حکومت نے ردعمل جاری کر دیا

آرمی چیف کے نام عمران خان کے پیغام پر حکومت نے ردعمل جاری کر دیا
آرمی چیف کے نام عمران خان کے پیغام پر حکومت نے ردعمل جاری کر دیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر ردعمل میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فوج، آرمی چیف اور ریاست کے خلاف ان کا پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اس طرح کےبیان سے یہ ساری چیزیں بھلائی نہیں جا سکتیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، نومبر میں چیف جسٹس بدلتے ہی الیکشن کی تیاری کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان چیزوں کو اکٹھا کر کے دیکھیں تو پی ٹی آئی کی قیادت کی گفتگو پر شک ہوتا ہے، ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کو مینیج کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ یہ کچھ کرنے جا رہے ہیں یا کوشش کریں گے، یہ جال بُن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔