مالی سال 2023-24ءمیں تنخواہ دار ملک کا چوتھا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا طبقہ بن گیا

 مالی سال 2023-24ءمیں تنخواہ دار ملک کا چوتھا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا ...
 مالی سال 2023-24ءمیں تنخواہ دار ملک کا چوتھا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا طبقہ بن گیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے حالیہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ایک بار پھر ٹیکسز کی بھرمار کر دی ہے حالانکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس طبقے نے ملک کے برآمد کنندگان اور ریٹیلرز سے 232فیصد زیادہ ٹیکس دیا تھا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24ء کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 368ارب روپے ٹیکس دیا جو مالی سال 2022-23ء کی نسبت 104ارب روپے زیادہ ہے۔
دوسری طرف ملک کے امیر ترین طبقات میں شمار ہونے والے ایکسپورٹرز اور بااثر تاجروں نے مجموعی طور پر محض 111ارب روپے ٹیکس دیا۔ ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2023-24ء کے دوران تنخواہ دار طبقہ ملک کا چوتھا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا طبقہ قرار پایا۔ کنٹریکٹرز، بینک ڈیپازٹرز اور امپورٹرز کی طرف سے ان سے زیادہ ٹیکس دیا گیا۔