آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ( ن) کی ہوگی،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا دعویٰ

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی،جبکہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی بانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا تنویر حسین نے کہا شاہ محمود قریشی کی بریت کسی ڈیل کا حصہ نہیں ۔عدالتیں میرٹ پر فیصلے کر رہی ہیں، سزاؤں کا مسئلہ عدالتوں کا مسئلہ ہے لیکن 9 مئی کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کے پی کے میں ہمارے لوگ واپس آ رہے ہیں ، صوبے میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) بنائے گی۔