سوات ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ حلقہ میں 4 امیدوار مد مقابل ہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق حلقہ میں پی ٹی آئی اور اے این پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، حلقے میں ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹر رجسٹرڈ ہیں جبکہ 124 پولنگ سٹیشن اور 308 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔
ضمنی الیکشن کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ پی کے 7 کی نشست اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔