کراچی میں اگلے 3روز سمندی ہوائیں معطل اور گرمی میں اضافے کا امکان

کراچی میں اگلے 3روز سمندی ہوائیں معطل اور گرمی میں اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) اگلے 3 روز کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بدستور معطل رہیں گی جس کے باعث مطلع گرم و مرطوب اور جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان سمندر کی جنوبی (بلوچستان) سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔شہر میں زیادہ سے زیادہ پارہ 35  سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔وسطی اور بالائی سندھ میں موسم گرم اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
کراچی گرمی

مزید :

صفحہ آخر -