حکومت پنجاب نے خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی

حکومت پنجاب نے خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی
حکومت پنجاب نے خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت پنجاب نے خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگاتے ہوئے فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمباکو کی بڑھتی مانگ کے باعث پھلائی اور کاہو کے درختوں کو تیزی سے کاٹا جارہا تھا جس سے وادی سون کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق ضلع خوشاب میں پھلائی اور کاہو کے درختوں کی کٹائی اور ضلع سے باہر نقل و حمل پر ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 روز کیلئے ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا جو منگل 9 جولائی تک لاگو رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی اور حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔