سرحد پر تعینات پولیس اہلکار کو اس گاڑی کے بمپر میں کیا چیز چھپی ملی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
میڈرڈ (نیوز ڈیسک) خوشحال اور امیر ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لئے لوگ عجیب و غریب طریقے اختیار کرتے ہیں مگر سپین کی سرحد پر ایک شخص کو گاڑی کے بمپر میں چھپ کر سرحد پار کرنے کی کوشش میں گرفتار کرنے والے سیکیورٹی اہلکار بھی حیران رہ گئے۔
43سال تک مردبن کر بچوں کی کفالت کرنے والی خاتون کیلئے بڑا اعزاز
سپین کے سرحدی اہلکاروں گارڈیا سول کی جانب سے اڑھائی منٹ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں نے شک پڑنے پر ایک گاڑی کے پچھلے بمپر کو کھولا تو اس میں چھپا ہوا ایک شخص برآمد ہوگیا۔ اہلکاوں کا کہنا ہے کہ یہ شخص ناقابل یقین حد تک تنگ جگہ پر نامعلوم مدت سے چھپا ہوا تھا۔ اس کے پاﺅں میں جوتا بھی نہیں تھا اور اس کی حالت غیر ہوچکی تھی۔ اسے ملیلا بارڈر پر گرفتار کیا گیا جو کہ افریقہ کے شمالی ساحل پر مراکش سے آگے واقع ہے۔