سرفراز احمد سمیت پی آئی اے کے کئی کھلاڑی تنخواہوں سے محروم

سرفراز احمد سمیت پی آئی اے کے کئی کھلاڑی تنخواہوں سے محروم
سرفراز احمد سمیت پی آئی اے کے کئی کھلاڑی تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت مقامی سطح پر پی آئی اے کی جانب سے مختلف کھیل کھیلنے والے کھلاڑی گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں پی آئی اے کی ٹیم کا حصہ ہیں اور گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کو بھی تنخواہ جاری نہیں کی گئی جبکہ سیکرٹری ہاکی فیڈریشن اولمپیئن شہباز سینئر بھی کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حاضری نہ لگانے پر پی آئی اے نے کھلاڑیوں کی تنخواہیں روکی ہیں تاہم اعلیٰ حکام کے علم میں آنے پر معاملہ حل کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔