تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک کتنے تاجر رجسٹریشن کراچکے؟ تفصیلات جاری

تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک کتنے تاجر رجسٹریشن کراچکے؟ تفصیلات جاری
تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک کتنے تاجر رجسٹریشن کراچکے؟ تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے حکومت کی تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک رجسٹریشن کروانے والے تاجروں کی تفصیلات جاری کردیں۔

ایف بی آر  کے مطابق25 مئی تک 18 ہزار 371 کاروباری افراد تاجر دوست اسکیم پر رجسٹرڈ ہوئے،کراچی سے 5 ہزار 303،لاہور سے 5 ہزار 112 ،اسلام آباد سے اب تک ایک  ہزار 567 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ایف بی آر کا مزید بتانا ہے کہ راولپنڈی سے 2 ہزار 138،پشاور سے ایک  ہزار 534 ،کوئٹہ سے 980 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاجر دوست سکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں اہم سنگ میل ہے، تاجر برادری کی شراکت سے تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ ملے گا۔

مزید :

بزنس -