وزیراعظم کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات

وزیراعظم کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر نے برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید اور دیگر حکام سے ملاقات کی، جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر نے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات کی،جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اور غیر قانونی طور بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں برطانوی وزیر داخلہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ سطح حکام بھی موجود تھے،معاون خصوصی شہزاد اکبر اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات میں باہمی قانونی امداد، ملزموں کی حوالگی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔
شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -