کامیاب جلسوں نے حکومت کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے،شبیر انصاری

کامیاب جلسوں نے حکومت کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے،شبیر انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ  پی ڈ ی ایم کے کامیاب جلسوں نے حکومت کی بنیادیں ہلا د ی ہیں، گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں کامیاب جلسہ کر کہ حکومت کو بتا دیں گے عوام کیا چاہتی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف جلسوں کا یہ سلسلہ حکومت کو ختم کر نے کے بعد ہی رکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری بزدلانہ عمل تھا اور ن لیگ کو ڈرانے کی ناکام کوشش تھی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، پاکستانی عوام موجود ہ نا اہل حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہیں، وفاقی حکومت دن رات شریف خاندان کو ٹارگٹ کررہی ہے اور کسی نہ کسی طرح شریف خاندان کے لوگوں کو پریشان اور ہراساں کر کہ دبانا چاہتی ہے لیکن شاید حکومتی لوگ یہ نہیں جانتے کہ پوری قوم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ خوفزدہ ہیں اور ان کو بھی یقین ہوگیا ہے کہ ان کی حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے، مہنگائی اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے، عمران خان کو صرف باتیں کرنی آتی ہیں اور باتوں سے حکومتیں نہیں چلتیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا گھر جانا ضروری ہوگیا ہے ورنہ کچھ ماہ بعد عوام بھوک و غربت سے مرناشروع ہو جائیں گے، عمران خان ملک کو پیچھے کی جانب لیکر جارہے ہیں پاکستانی عوام جانتی ہے کہ ملک نے ترقی ہمیشہ ن لیگ کے دور میں کی اوراگر ملکی معیشت کو بہتر بنانا ہے تو نواز شریف کو اقتدار میں لانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف سمیت سارے ن لیگی کارکنان حکومت کے اوچھے اور گھٹیا ہتکھنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں پاکستانی عوام کے لیئے اور ملک کی بہتری کے لیئے اگر جیلوں میں بھی جانا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔  

مزید :

صفحہ آخر -