معین خان نے  ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے متعلق پیشگوئی کردی

معین خان نے  ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے متعلق پیشگوئی کردی
معین خان نے  ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے متعلق پیشگوئی کردی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کوچ معین خان نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے متعلق پیشگوئی کردی۔

جیونیوز کے پروگرام میں ان سے  سیمی فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم سے متعلق سوال کیا؟جس کے جواب میں سابق کرکٹر  نے انگلش ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے  پیشگوئی کی کہ میرا خیال ہے جس انداز  سے  انگلینڈ کھیل رہی ہے یہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی،اس کے بعد آسٹریلیا  اور بھارت کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچتی نظر آرہی ہے۔

 معین خان نے پیشگوئی کی کہ  پاکستان یا جنوبی افریقا کی ٹیمز میں سے کوئی  ایک ٹیم  سیمی فائنل میں پہنچے گی کیوں کہ میرے نزدیک  3 نومبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا مقابلہ کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہوگا۔ 

مزید :

کھیل -T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -