بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھانے کا شکوہ، آئی سی سی نے کرارا جواب دیدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھانے کا شکوہ، آئی سی سی نے کرارا جواب دیدیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھانے کا شکوہ، آئی سی سی نے کرارا جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹیم لنچ میں پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈے سینڈوچ اور پھل ملنے پر آگ بگولہ ہو گئی جس پر آئی سی سی نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک جواب دیا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا مینیو تمام ٹیموں کیلئے یکساں ہے  ۔

"انڈیا ٹائمز "کے مطابق ٹیم انڈیا پریکٹس کے بعد کے آئی سی سی کے مینو سے  ناخوش ہوئی اور کھلاڑیوں نے احتجاجاً  کھانا نہیں کھایا،کیونکہ بھارتی ٹیم لنچ میں پراٹھے اور دیگر غذائی اجناس متوقع کر رہی تھی لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سینڈوچ ٹماٹر اور کچھ پھل مہیا کیے گئے جس پر کھلاڑیوں نے لنچ کرنے کے بجائے اپنے اپنے کمروں میں جا کر اپنا اپنا کھانا خود منگوا کر کھایا ۔

"اندیا ٹائمز "نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سخت ٹریننگ سیشن کے بعد بھارتی ٹیم کو گرم کھانا ضروری ہے، پریکٹس کے بعد کھانے میں پھل اور فالفیل کے ساتھ حسب ضرورت سینڈوچ شامل تھےجو کہ ٹھنڈے تھے۔  دوسری جانب سے آئی سی سی کا کہنا ہےکہ  اصول تمام ممالک کے لیے یکساں ہیں ، اس لیے یہی کھانا سب کو مہیا کیا جا رہا ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -