معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی، طافو خان نے نامور گلوکاروں کو متعارف کروایا۔ انہوں نے سات سو سے زیادہ فلموں کا میوزک دیا۔ ان کے مقبول گانوں میں سن وے بلوری اکھ والیاو شامل تھے۔

طافو خان کے انتقال پر پاکستان کے فنکاروں نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔