تحریک انصاف نے پاکستانی قوم پر ایٹم بم گرائے ،اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی: مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف نے پاکستانی قوم پر ایٹم بم گرائے ،اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ...
 تحریک انصاف نے پاکستانی قوم پر ایٹم بم گرائے ،اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی: مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف نے پاکستانی قوم پر ایٹم بم گرائے ہیں ،اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی،موجودہ حکومت نے چین کے اعتماد کو نقصان پہنچایا جس پر آرمی چیف کو وضاحت کے لیے چین جانا پڑا۔

جیو نیوز کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پاکستانی قوم پر ایٹم بم گرائے ہیں، ان کی اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی تعلقات کے آداب سے ناواقف ہیں، معاملات اپنی جگہ اور پروٹوکول اپنی جگہ ہوتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن موجودہ حکومت نے چین کے اعتماد کو نقصان پہنچایا جس پر آرمی چیف کو وضاحت کے لیے چین جانا پڑا،سربراہ متحدہ مجلس عمل کا کہنا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی سے رابطہ کریں گے کیونکہ اپوزیشن کو متحد نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی باتیں نہیں چھیڑنا چاہتے اور مستقبل کی طرف دیکھناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو تقسیم نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے میں نے نوازشریف سے بات کی ہے اور آصف زرداری سے بھی کروں گا۔



مزید :

قومی -