یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع 

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع 
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کمی کا امکان  ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان  ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی اعلان کریں گے۔