لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں: اسرائیلی آرمی چیف

لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں: اسرائیلی آرمی چیف
لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں: اسرائیلی آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔
روز نامہ امت نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کے آرمی چیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 ریزرو بریگیڈز کو آپریشنل مشن کے لئے لبنان کی سرحد پر بلا لیا گیا ہے۔ لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ 
دوسری جانب حزب اللہ نے 2 اسرائیلی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تنظیم کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مناسب ہتھیاروں سے موثر کارروائی کی۔ طیاروں کو لبنانی قصبوں ہولا اور میس الجبل کے علاقے سے بھگایا۔ حزب اللہ نے کریات موتزکن آبادی کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ عراق سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملے کئے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

مزید :

عرب دنیا -